اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پراثا نیوز ایجنسی نے بحرین کی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن آسیہ خلف کے حوالے سے کہا ہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کو بنیادی امکانات سے محروم رکھا جارہا ہے کیوں کہ یہ ظالم حکومت ان قیدیوں کو ان کے مطالبات اور حقوق سے چشم پوشی پر مجبور کر رہی ہے ۔ خلف نے کہا کہ بحرین سے شائع ہونے والے اخبار الوسط نے بھی اعتراف کیا ہے سیاسی قیدیوں کو جسمانی ایذائيں دی جاری ہیں لیکن جیلوں کے حکام کی طرف سے انہیں علاج معالجے کی کوئی سہولت فراہم نہيں ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے بھی کہا ہےکہ جنوبی بحرین کے "جو" نامی جیل میں سینکڑوں سیاسی سرگرم کارکن قید ہیں جنہیں وحشیانہ طریقے سے ایذائيں دی جارہی ہیں اور کئی بیمار منجملہ محمد مشیمع طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب شہید ہوگئے ۔ بحرین کے عوام نے 14 فروری 2011 سے ڈکٹیٹر آل خلیفہ کی حکومت کو سرنگوں کرنے کے لئے قیام کیا اور وہ ملک میں جمہوری نظام کے خواہاں ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲